انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز کا سلام پھیرنے میں ‘‘السلام علیکم’’ کے بجائے ‘‘سلام علیکم’’ کہنا کیسا ہے؟ مصلی کے لئے (امام ہو یا منفرد) سنت طریقہ یہ ہے کہ کمال اور صاف طریقہ سے "السلام علیکم و رحمۃ اللہ" کہے ، اگر "السلام علیکم" کے بجائے "سلام علیکم" کہے گا تو سنت کے خلاف اور مکروہ ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۷۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۳/۴۲۴، زکریا بکڈپو، دیوبند)