انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
میت گھر میں ہوتے ہوئے کھانا جائز ہے؟ ہمسایہ کے مکان میں جب تک میت رکھی رہے اُس وقت تک کھانا کھانا درست نہیں؛ خواہ کتنی ہی بھوک لگے اس کا کوئی ثبوت نہیں؛ بلکہ خود اہلِ میت کے لئے بھی کھانے سے پرہیز کا شرعاً کوئی حکم نہیں، صدمہ اور غم کی وجہ سے کھانا نہ کھاسکیں تواور بات ہے، آجکل یہ رسم بن گئی ہے اور اس کا ایسا اہتمام ہونے لگا ہے کہ میت گھر میں ہوتے ہوئے کھانا کھانا گناہ سمجھتے ہیں، اس لئے اس رسم کا ترک واجب ہے، بہ تکلف کچھ نہ کچھ کھانا چاہئے، عزیز واقارب اور پڑوسیوں پرلازم ہے کہ اہلِ میت کوترغیب واصرار سے کھانا کھلائیں۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۱۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)