انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جنگ دلجہ قارن وغیرہ کے مارے جانے کی خبر سن کر دربار ایران سے اعد زگر ایک مشہور شہسوار ایک لشکر جرار کے ساتھ روانہ کیا گیا یہ لشکر مدائن سے روانہ ہوکر مقام دلجہ پہنچا تھا کہ پیچھے سے بہمن جادویہ ایک دوسرے زبردست سردار کو لشکر عظیم کے ساتھ مدائن سے روانہ کیا گیا،مقام دلجہ میں پہنچ کر حضرت خالد بن ولیدؓ نے لشکر ایران پر حملہ کیا،ایک خوں ریز جنگ کے بعد لشکر ایران کو شکست فاش حاصل ہوئی،اُن کا سردار بھی شدت تشنگی سے میدان جنگ میں مرگیا،بہمن جادویہ مقام لیس میں پہنچا تھا کہ بھاگے ہوئے ایرانی اس کی فوج میں جاکر شامل ہوئے اس لڑائی میں بہت سے عیسائی عرب بھی آکر ایرانی لشکر میں شریک ہوگئے تھے،بہمن جادویہ نے ایرانیوں اورعربوں کے اس لشکر عظیم کومقام لیس میں چھوڑا اورخود مدائن کی طرف روانہ ہوا کیونکہ وہاں اس کی ضرورت نہ تھی۔