انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعوۃ القرآن یہ تفسیر جناب شمس پیر زادہ صاحب کی ہے ،جس کو ادارہ دعوۃ القرآن محمد علی روڈ بمبئی نے ۱۹۸۸ءمیں طبع کیا ہے ،اس تفسیر میں بنیادی طور پر غیر مسلموں کے ذہن کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور ترجمہ عام فہم ہے تشریحی اور تفسیری نوٹ الگ اگلے صفحات پر دیے گئے ہیں اور تفسیر میں مصنف نے عربی اور اردو تفسیر سے بھی مدد لی ہے ،لیکن مصنف نے لکھا ہے کہ انھوں نے کسی ایک تفسیر کی پابندی قبول نہیں کی ہے ؛بلکہ تحقیق کا طریقہ اختیار کیا ہے ،مصنف نے عقیدۂ باطلہ کی تردید پر بھی اچھی توجہ کی ہے ،اصلاح عقیدہ اور اصلاح معاشرہ پر بھی زور دیا ہے جیسے بدعت،قبر پرستی،شخصیت پرستی ،روایات پرستی،اوہام وغیرہ ؛لیکن تفصیل نہیں ہے ؛بلکہ مختصر انداز میں اپنی بات کہی ہے ،کہیں کہیں تفصیل بھی ہے زبان آسان ہے اور عام فہم ہے، غیر مسلموں کے لیے واقعی یہ بہت مفید اور مناسب تفسیر ہے۔