انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مولانا بدر عالم مہاجر مدنیؒ (۱)ہر سنت کا پورا پورا اہتمام رکھنا چاہئے اور کسی سنت کو خواہ وہ کتنی ہی چھوٹی ہو معمولی نہ سمجھیں کیونکہ آنحضرت ﷺ کی ہر ہر سنّت اللہ تعالیٰ کو محبوب ہے ۔ (۲)کسی بھی مسلمان کو کسی بھی وجہ سے حقیرو ذلیل نہ سمجھیں کیونکہ حدیث شریف میں آیا ہے " کفیٰ بالمرء إثماً أن یحقر مسلماً اوکما قال "یعنی مسلمان کے گناہگار ہونے کے لئے کافی ہے کہ کسی دوسرے مسلمان کو حقیر سمجھے ۔ (۳)مسلمانوں کی جماعت حق جلّ و علیٰ کی توحید پر بنی ہے اس لئے اس کو اپنا یہ امتیاز ہر عمل میں قائم رکھنا گویا اپنی ہستی کا قائم رکھنا ہے اور اس کو فنا کرنا گویا اپنی ہستی کو فنا کرڈالنا ہے، اس لئے میں تاکید کرتا ہوں کہ اسباب کے پیچھے اس طرح نہ پڑیں کہ دیکھنے والا ان کو بندگان ِ خدا کے بجائے بندگانِ اسباب سمجھنے لگیں ۔ (۴)نعمت کا شکر یہ ہے کہ نعمت جتنی بڑھتی جائے شکر گزاری اتنی ہی اور دوگنی ہوتی چلی جائے ، ناشکری سے حد درجہ پرہیز کیا جائے ، صرف زبان سے نہیں بلکہ اس طرح بھی کہ خداتعالیٰ کی نعمتوں سے لاپرواہی نہ برتی جائے اور نہ ان کو کم یا گھٹیا درجہ کی سمجھی جائے ۔