انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا سنت پڑھنے والوں کے سامنے سے گذر کر جماعت میں شریک ہونا درست ہے؟ لوگوں کو چاہئے کہ جب جماعت کا وقت قریب ہو اور اندیشہ ہو کہ سنت یا نفل پوری ہونے سے پہلے جماعت شروع ہوجائےگی تو سوائے نماز فجر کی سنت کے کوئی سنت شروع نہ کریں، یا کم سے کم ستون یا دیوار کے پیچھے جماعت کی جگہ سے ہٹ کر سنت پڑھیں، تاکہ نماز پڑھنے والوں کو خلل نہ ہو، لیکن اگر کوئی شخص اس کی رعایت نہ کرے تو صف پوری کرنے کے لئے نمازی کے آگے سے گذرا جاسکتا ہے، گذرنے والوں پر اس کا گناہ نہیں ہوگا بلکہ اس بےمحل سنت پڑھنے والے گنہگار ہوں گے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۶۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)