انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غائبانہ دعاء کافائدہ حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب کوئی اپنے بھائی کے لئے غائبانہ دعاء کرتا ہے تو ملائکہ آمین کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اورتجھے بھی اسی طرح ہو۔ (مجمع:۱۰/۱۵۲) حضرت ابو درداءؓ کے داماد حضرت صفوان کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس ملک شام گیا،ام درداء تو گھر میں موجود تھیں مگر ابو درداء ؓ گھر میں موجود نہ تھے،وہ کہنے لگے ہمارے لئے دعاء خیر کرنا، کیوں کہ حضور پاک ﷺ فرماتے تھے،مرد مسلمان کی وہ دعاء جو وہ اپنے بھائی کے لئے غائبانہ کرتا ہے،ضرور قبول ہوتی ہے ایک فرشتہ مقرر رہتا ہے جب وہ اپنے بھائی کے لئے دعاء خیر کرتا ہے تو فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے اوریہ کہتا ہے اورتیرے لئے بھی یہ بھلائی ہو۔ (الادب المفرد:۲۹۸)