انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کلمہ طیبہ وغیرہ لکھ کر میت کے گلے میں لٹکادینا درست ہے؟ بعض لوگ روشنائی سے کلمہ طیبہ وکلمہ شہادت اور آیۃ الکرسی مع بسم اللہ لکھ کرمیت کے گلے میں لٹکادیتے ہیں اور اس کو کارِ ثواب تصور کرتے ہیں؛ ایسا کرنا شریعت سے ثابت نہیں؛ ہرگز ایسا نہ کیا جائے، قبر میں میت کا بدن پھٹنے اور اس کی آلائش لگنے سے اس لکھے ہوئے کا احترام باقی نہیں رہتا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۳۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)