انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
صلوٰۃ التسبیح میں تسبیح کب کب پڑھی جائے؟ صلوٰۃ التسبیح میں تسبیحِ معروفہ پندرہ مرتبہ قراءت سے پہلے اور دس بار قراءت کے بعد، یہ شامی میں منقول ہے ، اور حدیث شریف میں دوسرے سجدہ میں دس مرتبہ وارد ہے، کتابوں میں دونوں لکھی ہیں اور دونوں منقول ہیں، لیکن بہتر وہ صورت معلوم ہوتی ہے جو احادیثِ مشہور کے موافق ہے کہ قراءت کے بعد پندرہ مرتبہ اور سجدۂ ثانیہ سے اٹھ کر دس بار تسبیح پڑھے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۱۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)