انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا فجر کے بعد سورۂ یاسین کا ختم ضروری ہے؟ ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھنے سے دس قرآن کا ثواب ملتا ہے، حدیث شریف میں موجود ہے، اس سے مشکلات میں آسانی ہوتی ہے، اپنے زیر تربیت لوگوں کو زور دے کر بھی عمل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، لیکن مجبور نہ کیا جائے، جس کا دل چاہے دعاء کے بعد چلا جائے یا تسبیح، نوافل، تلاوت وغیرہ میں مشغول ہوجائے، جس کا دل چاہے تلاوتِ یٰسین کرے، ترغیب کو جبر کہنا بھی صحیح نہیں ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۶۷۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)