انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بھول سے امام نے بلاوضو نماز جنازہ پڑھادی توکیا کیا جائے؟ نماز جنازہ امام نے سہواً بلاوضو پڑھائی تواس صورت میں نماز جنازہ نہیں ہوئی؛ لہٰذا نماز جنازہ کا اعادہ چاہئے تھا اور اس حالت میں دفن کرنے کے بعد قبر پراس وقت تک نماز پڑھنا لازم ہے کہ میت کے سڑنے اور پھٹنے کا گمان غالب نہ ہو اور بعض فقہاء نے تین دن کی تحدید کی ہے اور اگر یہ مدت گذرچکی ہے تواب کچھ نہیں ہوسکتا۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۳۱۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)