انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
زہریلی چیز کو مارنے کے لئے نماز توڑسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نماز میں اچانک کہیں سے کوئی زہریلا کیڑا یا کوئی اور چیز آجائے اور نمازی کی طرف بڑھے تو اس کو مارنے کے لئے اگر عملِ کثیر کی ضرورت نہ ہو تو نماز کو توڑے بغیر اس کو ماردیں، اور اگر عملِ کثیر کی ضرورت ہو تو نماز ٹوٹ جائے گی اور اس کو مارنے کے لئے نماز کا توڑ دینا جائز ہے، خلاصہ یہ کہ اگر نماز توڑے بغیر اس کو مارسکتے ہوں تو ٹھیک، ورنہ اس کے لئے نماز توڑ سکتے ہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۲۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)