انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** احکام نبویﷺ کی پابندی احکام نبوی کی پابندی میں بڑا اہتمام تھا اورکسی موقع پر بھی اس کو نظر انداز نہ ہونے دیتے تھے،ایک مرتبہ ان کے اوران کے بھائی عمرو کے درمیان کسی معاملہ میں تنازعہ ہوگیا، سعید بن عاص حاکم مدینہ تھے ،ابن زبیرؓ ان کے پاس مقدمہ لے کر گئے، تودیکھا کہ ان کے بھائی سعید بن عاص کے تخت پر بیٹھے ہوئے ہیں،سعید نے ان کے رتبہ کے خیال سے انہیں بھی تخت پر بٹھانا چاہا؛ لیکن انہوں نے اس سے انکار کیا اورکہا کہ نہ رسول اللہ ﷺ نے اس طرح فیصلہ کیا ہے اورنہ یہ آپ کی سنت کے مطابق ہے،مدعی اورمدعا علیہ کو حکم کے سامنے بیٹھنا چاہیے۔ (مسند احمد بن حنبل:۴/۴)