انوار اسلام |
س کتاب ک |
شہادت کی وجہ سے کیا دَین بھی معاف ہوجاتا ہے؟ شہادت کی وجہ سے اُمید ہے کہ حقوق اللہ سے متعلق گناہ معاف ہوجائیں گے؛ لیکن بندوں سے متعلق جوحقوق ہیں وہ شہادت یاکسی اور نیکی کی وجہ سے معاف نہیں ہوتے، دَین بھی ایسے ہی حقوق میں سے ہے؛ چنانچہ حدیث سے یہ بات صراحتاً معلوم ہوتی ہے کہ شہادت کے باوجود انسان دَین کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوتا، رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: يُغْفَرُ لِلشَّهِيدِ كُلُّ ذَنْبٍ إِلَّاالدَّيْنَ۔ (صحیح مسلم، كِتَاب الْإِمَارَةِ،بَاب مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُفِّرَتْ خَطَايَاهُ إِلَّا الدَّيْنَ،حدیث نمبر:۳۴۹۸، شاملہ، موقع الإسلام) (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۴۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۹/۲۹۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔)