انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بیان وخطبہ کے وقت چندہ کرنا صحيح ہے؟ بیان کے دوران چندہ کے لیے صفوں میں پھرنے کی اجازت نہیں کہ بیان سننے میں خلل ہوگا اور بیان کا مقصود فوت ہوگا اور سنت پڑھنے والں کوبھی خلل ہوگا، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نماز میں تھے کہ ایک شخص آیا اور اپنا سامان صف کے آگے ڈال دیا اور نماز میں شریک ہوگیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب نماز سے فارغ ہوئے توآپ نے اس شخص کوسزادی کہ تونے نمازیوں کوتشویش میں ڈالا (کتاب الاعتصام للامام الشاطبی رحمۃ اللہ علیہ) اور یہی حکم خطبہ کے لیے بھی ہے؛ بلکہ اس سے اشد، روایت میں ہے کہ: إِذَاخَرَجَ الْإِمَامَ فَلَاصَلَوٰۃ وَلَاکَلَامَ۔ جب امام خطبہ کے لیے نکلے تونہ نماز جائز ہے نہ بات چیت، فقط واللہ اعلم بالصواب۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۲۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)