انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ثعلبہ بن سلام نام ونسب ثعلبہ نام، باپ کا نام سلام، حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے، پورا سلسلۂ نسب عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے تذکرے میں آئے گا۔ اسلام آپ کے اسلام لانے کا زمانہ متعین نہیں کیا جاسکتا؛ مگراتنا معلوم ہے کہ آپ عبداللہ بن سلام کے بعد اسلام لائے۔ (اصابہ، جلد نمبر:۲) وفات آپ کی وفات کے بارے میں بھی کوئی تصریح نہیں ملتی اور نہ آپ کی زندگی کے عام حالات اور کارنامے کے متعلق کوئی تذکرہ ملتا ہے۔