انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا بیٹھ کر تراویح پڑھانے والے کے پیچھے تراویح درست ہے؟ امام صاحب اگر کسی عذر کی بناء پر کھڑے ہوکر نماز پڑھانے پر قادر نہیں ہیں تو ان کو بیٹھ کر ہی نماز پڑھانا شرعاً درست ہے، اور ایسی صورت میں بہتر یہ ہے کہ اگر ان سے بہتر امامت کے لائق یا کم از کم ان کے ہم رتبہ کوئی دوسرا شخص موجود ہو جو کہ نماز کھڑا ہوکر پڑھاسکے تو چاہئے کہ وہ فرض پڑھادے اور یہ امام صاحب تراویح پڑھادیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۶۷،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)