انوار اسلام |
س کتاب ک |
سجدۂ تلاوت غروب کے وقت کرنے سے ادا ہوگا یا نہیں؟ اگر آیتِ سجدہ عصر کے بعد ناقص وقت میں ہی پڑھی اور جب ہی سجدہ کرلیا تو یہ اسی دن کی عصر کی طرح ناقص ادا ہوگیا اور اگر وقتِ کامل میں آیت پڑھی اور سجدہ وقتِ غروب میں کیا تو اسی دن کی عصر کی طرح نہیں بلکہ یہ ادا ہی نہیں ہوا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۶۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۲۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)