انوار اسلام |
س کتاب ک |
روئی کی وجہ سے پیشاب کا قطرہ باہر نہ آئے تووضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ وضو کرنے والا پیشاب کا قطرہ آنے کے خوف سے إِحْلِیْل (سامنے کی شرمگاہ، جسے حشفہ بھی کہتے ہیں) میں روئی رکھ لیا، اس کے بعد نماز میں یا نماز کے باہر قطرہ نکل آئے؛ اگرمثانہ سے قطرہ خارج ہوا اور باہر نہیں نکلا اور روئی کے باہر کے حصہ پرکوئی اثر تَری کا نہیں آیا تو وضو نہیں ٹوٹےگا اور اگر روئی کے بیرونی حصہ پرتَری کا اثر آگیا تو وضو ٹوٹ جاویگا۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۱۳۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)