انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اگر وقت میں تمام قضاء پڑھنے کی گنجائش نہ ہو تو صاحبِ ترتیب کیا کرے؟ اگر فجر کے وقت اتنی گنجائش نہ ہو کہ صاحبِ ترتیب پانچ قضاء نمازیں ترتیب کے ساتھ قضاء کرسکے، تو اس صورت میں جس قدر گنجائش ہو ان کو قضاء کرلے، پھر جب صرف وقتیہ نماز کا وقت بچ جائے تو وقتیہ نماز پڑھ لے، کیونکہ وقت کی تنگی سے بھی ترتیب ساقط ہوجاتی ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۳۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)