انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غزوۂ حنین(شوال۸ہجری) اس غزوہ کو غزوۂ ہوازن بھی کہتے ہیں، حنین مکہ اور طائف کے درمیان ایک وادی کا نام ہے ، ذو المجاز عرب کا مشہور بازار اور عرفہ سے تین میل ہے، یہ اسی کے دامن میں ہے ، اس مقام کو او طاس بھی کہتے ہیں، ہجرت کے آٹھویں سال مکّہ فتح ہوا تو مسلمانوں کو موقع ملا کہ مکّہ کی گلیوں اور بازاروں میں آزادی کے ساتھ گھومیں، اپنے عزیز و اقارب سے ملیں جلیں اور خانہ کعبہ کی زیارت کرسکیں، اب مکّہ میں اسلام آزادتھا، پانچ وقت حضرت بلالؓ کی روح پرور اذان کی آواز مکّہ کی فضا میں گونجتی تھی اور مسلمان صحن کعبہ میں آزادی کے ساتھ نماز ادا کرتے تھے، تمام قبائل نے پیش قدمی کرکے اسلام قبول کرنا شروع کردیا؛لیکن بعض طاقتور اور متکبر قبائل پراس کا الٹا اثر ہوا،