انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وفد جذام رفاعہ بن زید بن عمیر بن معبد الجذامی جو بنی النصیب کے ایک فرد تھے قبل خیبر ایک صلح میں رسول اکرم ﷺ کے پاس آئے ، آپ کو ایک غلام بطور ہدیہ دیا اور اسلام لائے ، رسول اللہ ﷺ نے انھیں ایک فرمان لکھ دیا " یہ فرمان رسول اللہ ( ﷺ)کی جانب سے رفاعہ بن زید کے لئے ان کی قوم اور ان کے ہمراہیوں کے نام ہے ، رفاعہ ان لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دیں ،جوآجائے وہ اللہ کے گروہ میں ہے ، جو انکار کرے اسے دو ماہ کیلئے امان ہے " قوم نے دعوت قبول کی اور اسلام لائے ۔