انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** نہرریان مرجان کا سترہزار دروازوں کا شہر: حدیث:حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ عنہ وسلم نے ارشاد فرمایا: في الجنة نهرٌ يقال له: الريان، عليه مدينةٌ من مرجانٍ، لهاسبعون ألف بابٍ من ذهبٍ وفضةٍ لحامل القرآن۔ (البدورالسافرہ:۱۹۲۵، بحوالہ:ابن عساکر۔ کنزالعمال:۱/۵۵۰) ترجمہ:جنت میں ایک نہر ہے جس کا نام ریان ہے اس پرایک شہر مرجان سے تعمیر کیا گیا ہے جس کے سترہزار سونے چاندی کے دروازے ہیں اور یہ حافظ قرآن کے لیے ہے۔ جنت کے برابر طویل نہر: ابوصالح کہتے ہیں ہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جنت میں جنت کی لمبائی کے برابر ایک نہر ہے جس کے دونوں کناروں پرکنواری لڑکیاں ایک دوسری کے آمنے سامنے کھڑی ہیں اور جن خوبصورت آوازوں کومخلوقات سنتی ہیں ان سے زیادہ حسین آوازوں میں نغمہ سرائی کرتی ہیں حتی کہ جنتی جنت میں ایسی لذت اور نہ پائیں گے، میں نے پوچھا: اے ابوہریرہ! یہ کس چیز کے نغمہ سرائی کریں گی؟ توانہوں نے فرمایا انشاء اللہ تسبیح اور حمد اور تقدیس اور ثنائے خدا بزرگ وبرتر کی کریں گی۔ (البعث والنشور:۴۲۵) نہررجب: رجب کے مہینےکورجب اس لیے کہتے ہیں کہ جنت میں ایک نہر ہے جس کا نام نہر رجب ہے اس نہر سے وہی حضرات پئیں گے جوماہ رجب میں روزے رکھا کرتے تھے۔ (کنزالمدفون :۱۴۰۔ مسلم:۲۸۳۹)