انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بیت الخلاء سے متعلق اور لباس پہننے سے متعلق دعائیں جب بیت الخلاء جائےتویہ دعا پڑھے حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ جب بیت الخلاء تشریف لے جاتے تو فرماتے اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ (بخاری:۱/۲۶،ترمذی:۱/۳) ترجمہ:اے اللہ میں گندگی اورگندی چیزوں سے پناہ مانگتا ہوں،(اس میں ناپاک جن وشیاطین بھی شامل ہیں) حضرت زید بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ان جگہوں میں شیاطین رہتے ہیں،جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء جائے تو اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ،پڑھ لے۔ (ابوداؤد:۲/۲،الدعاء:۲/۹۶۳) عدی بن عمارہ کے واسطے سے جو روایت ہے اس میں بسم اللہ بھی شروع میں ہے،اسی طرح مصنف ابن ابی شیبہ کی روایت میں بھی بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ہے۔ (جلد:۱۰/۴۵۳) ترجمہ:اللہ کے نام سے،اے اللہ میں گندگی اورگندی اشیاء سے پناہ مانگتا ہوں۔ حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بیت الخلاء تشریف لے جاتے تو یہ دعاء پڑہتے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الرِّجْسِ النَّجَسِ الْخَبِیْثِ الْمُخْبِثِ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم (اذکار:۲۱،الدعاء:۲/۹۶۴،بسندضعیف،ابن سنی:۶) ترجمہ:اے اللہ میں ناپاک اشیاء گندی چیزوں اورخبائث میں ڈالنے والے مردوشیطان سے پناہ مانگتا ہوں۔ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا: ان مقامات میں شیاطین رہتے ہیں جب تم بیت الخلاء میں داخل ہو تو بسم اللہ کہہ لو۔ (ابن سنی،صفحہ۲۰،ابن ماجہ:۲۹۷،بسند صحیح) حضرت انس بن مالک ؓ کی ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا انسان کے ستر اور جنات کی نگاہوں کا پردہ یہ ہے کہ جب تم میں سےکوئی بیت الخلاء میں جائے اور بیٹھنے لگے تو بسم اللہ پڑھ لے۔ (ابن ماجہ،ابن سنی:۲۱،الدعاء:۹۶۶) حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یاذالجلال پڑہتے۔ (ابن سنی:۲۰،فقط)