انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اقتداء سے متعلق مسائل واحکام اقتداء کےصحیح ہونے اور نہ ہونے سے متعلق مسائل واحکام امام بالائی منزل پر ہو تو کیا نچلی منزل والوں کی نماز ہوجائے گی؟ اگر بالائی منزل پر امام کے ساتھ کچھ مقتدی بھی ہوں تو نچلے حصہ والوں کی اقتداء بھی صحیح ہے، لیکن نچلی منزل کو چھوڑ کر امام صاحب کا اوپر کی منزل پر جماعت کرانامکروہ ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۵۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۲۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۲/۳۵۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)