انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بچہ کے کان میں کئی روز بعد اذان دینا کیسا ہے؟ بعض ملکوں میں قانون ہے کہ بچہ کو پیدائش کے بعد ایک کانچ کے صندوق میں رکھدیتے ہیں، ہفتہ عشرہ کے بعد بچہ کو دیتے ہیں یا بچہ کمزور ہونے کی وجہ سے اس طرح کرتے ہیں اور ان ایام میں ماں بھی ہسپتال میں رہتی ہے، بچہ کو دیکھ تو سکتی ہے؛ مگرچھو نہیں سکتی ہے؛ تو ایسی مجبوری کی حالت میں ہفتہ عشرہ کے بعد اذان کہیں توکوئی مضائقہ نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۴۵۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)