انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مقتدر کا معزول وبحال ہونا سنہ۳۱۷ھ میں مونس المعروف بہ مظفر نے مقتدر کومعزول کیا، بات یہ تھی کہ مقتدر مونس کے بجائے ہارون بن غریب کوعرض بیگی یعنی حاجب بنانا چاہتا تھا، مونس کواس کا حال معلوم ہوا توفوج اور اکثر اراکین کوہمراہ لے کرقصرِ خلافت پرچڑھ آیا اور مقتدر کوگرفتار کرکے محمد بن معتضد کوالقاہر باللہ کے لقب سے تخت نشین کیا، سب نے اس کے ہاتھ پرخلافت کی بیعت کرلی اور عاملوں کے پاس اطلاع فرامین بھیج دیے گئے، اگلے روز فوج نے آکر انعام واکرام کا مطالبہ کیا، اس مطالبہ کے پورا ہونے میں توقف ہوا تولوگوں نے غل مچادیا اور مقتدر کی تلاش میں مونس کے گھر گئے، وہاں سے مقتدر کوکندھوں پراُٹھاکر قصرِ خلافت میں لے آئے؛ پھراس کے سامنے قاہر باللہ کوپکڑ کرلے آئے، مقتدر نے قاہر باللہ کودیکھ کرکہا کہ تم ذرا خوف نہ کرو، اس میں تمہاری کوئی خطا نہ تھی، لوگوں میں سکون پیدا ہوا اور پھرعاملوں کے پاس اطلاعی فرامین بھیجے گئے کہ مقتدر باللہ بہ دستور خلیفہ ہے، مقتدر نے لوگوں کوانعام واکرام دے کرخوش کیا۔