انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ناقص العقل شخص کونسی صف میں کھڑا ہو؟ جو بالغ لڑکا پاگل کی طرح ہو، نماز کی عظمت نہ سمجھتا ہو، پاکی وناپاکی کا خیال نہ کرتا ہو اور نماز میں بےجا حرکتیں کرتا ہو جس کی وجہ سے نمازیوں کو تشویش ہوتی ہو تو اس کو بالغوں کی صف میں کھڑا ہونے سے روکا جائے، اگر کھڑا ہوگیا تو اس کو پیچھے کیا جاسکتا ہے، فقہاء نے ایسے شخص کو بچہ کے حکم میں داخل کیا ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۳۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)