انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
آیتِ سجدہ پڑھے بغیر سجدہ کرلیا یا آیتِ سجدہ پڑھ کر سجدہ نہ کیا تو کیا حکم ہے؟ جس نماز میں بغیر پڑھے سجدہ کیا اس میں چونکہ آیت پڑھی ہی نہیں گئی تو سجدہ واجب نہیں ہوا، اس لئے جو سجدہ کرے گاوہ فضول اور بے موقع ہوگا، لیکن اس سے نماز فاسد نہ ہوگی،البتہ سجدۂ سہو واجب ہوگا، جس نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کی اور سجدۂ تلاوت واجب ہوا تو نماز ہی کے اندر کا ادا کرنا واجب ہے، نماز میں ادا نہیں کیا تو وہ سجدہ ساقط ہوجائے گا، اس کی قضاء خارجِ نماز میں نہیں کی جاسکتی، اگر قصداً ترک کیا جائے تو آدمی سخت گنہگار ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)