انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عیدین کے موقع پر امام وغیرہ کے لئے چندہ کرنا کیسا ہے؟ اگر امام صاحب صرف عید کی نمازپڑھاتے ہوں یا سال بھر بھی نماز پڑھاتے ہوں تو عید کے موقع پر ان کو چندہ کرکے تنخواہ دینا درست ہے اور اس مقصد کے لئے عیدگاہ میں چندہ کرنا بھی درست ہے، مگر خطبہ کے وقت چندہ نہ کیا جائے، خطبہ سننا واجب ہے، اس میں خلل نہ آنا چاہئے، نیز یہ چندہ کرنے والے نمازیوں کی گردنیں پھلاند کر نہ گذریں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۶۶،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۵۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)