انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت علیؓ کی دل دہی حضرت علیؓ جو یمن کی طرف سے آکر شریک حج ہوئے تھے ان کے ہمراہیوں نے حضرت علیؓ کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ شکایت بیان کیں جو اہل یمن کی بعض غلط فہمیوں کے سبب پیدا ہوئی تھیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شکایت سن کر غدیر خم کے مقام میں تقریر فرمائی اورحضرت علیؓ کی تعریف بیان فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ جو میرا دوست ہے وہ علیؓ کا دوست ہے اورجو علی کا دشمن ہے وہ میرا دشمن ہے ،حضرت عمرؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تقریر کے بعد حضرت علیؓ کو مبارکباد دی اورفرمایا کہ آج سے آپ میرے خصوصی دوست ہوئے،مدینہ منورہ میں واپس تشریف لے آنے کے بعد آپ کے صاحبزادہ ابراہیم نے انتقال فرمایا: