انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تحنیک کی دعاء حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس بچے لائے جاتے آپ ﷺ ان کے لئے برکت کی دعاء کرتے اورتحنیک فرماتے۔ (اذکار:۲۴۴،ابوداؤد:۲۹۷،بسند صحیح) فائدہ:تحنیک یعنی کھجور وغیرہ چبا کر اسے چٹادیتے۔ حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ فرماتے ہیں کہ میرے یہاں ایک بچہ ہوا میں آپ ﷺ کے پاس لایا آپ نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور برکت کی دعاء دی۔ (بخاری:۸۲۱،اذکار:۲۴۴)