انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت کعب بن سلیم نام ونسب کعب نام، باپ کا نام سلیم تھا، یہودِ مدینہ کے مشہور قبیلہ بنوقریظہ سے تھے؛ چونکہ قریظہ اوس کے حلیف تھے، اس لیے کعب قرظی اور اوسی دونوں مشہور ہیں۔ اسلام بنوقریظہ کے روز جولوگ نابالغ سمجھ کرچھوڑ دیئے گئے تھے، ان میں حضرت کعب رضی اللہ عنہ بھی تھے اور اپنے دوسرے احباب کی طرح بعد میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ وفات وفات کا سنہ معلوم نہیں۔ اولاد دینی ومذہبی فضل وکمال کے علاوہ آپ کا اضافی فضل یہ ہے کہ محمد بن کعب القرظی رحمہ اللہ مشہور تابعی آپ ہی کے صاحبزادے ہیں۔ (استیعاب:۱/۲۶۶)