انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عرب جاہلیت اوردوسرے ممالک اوپر عرب اوراس کے باشندوں کی نسبت جو کچھ بیان ہوا ہے یہ ظہورِ اسلام اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کی حالت ہے،اہل عرب کے اخلاق،عادات،معاشرت،مذہب،عقائد وغیرہ کی نسبت جو کچھ اوپر بیان ہوا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے قریباً ایک صدی پہلے تک کی حالت ہے اور یہی حالت بعثتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تک قائم تھی،قارئین کرام خود غور فرمائیں کہ جن لوگوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اورجو اسلام کے اول المخاطبین ہیں کس قدر پست اورذلیل حالت میں تھے پھر آئندہ صفحات میں رسول عربی کی تعلیمات اوراسلام کے اثر سے عرب کے انقلاب کا حال پڑھ کر زیادہ صحیح اندازہ ہوسکے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت اوراسلام کا اثر کس عظیم الشان طاقت کا نام ہے اوریہ اندازہ اورکمی زیادہ صحیح اس وقت تک ہوسکے گا جب کہ بعثتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کی ساری دنیا پر ایک مجموعی نظر ڈالیں اورپھر بعد میں یہ دیکھیں کہ اسلام نے ساری دنیا میں شائع ہوکر دنیا کی ہر حالت میں تغیر پیدا کیا،لہذا عرب کی مذکورہ حالت ظاہر کرنے کے بعد مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ممالک عالم کی وہ حالت جو اسی مذکورہ عرب کی ہم عہد جہالت ہے نہایت مختصر اور اجمالی طورپر بیان کردی جائے۔