انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قصر پڑھتا رہا، مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مسافر نہ تھا تو کیا کرے؟ کوئی شخص مسافر ہونے کے خیال سے دو یا تین ماہ سے قصر نماز پڑھتا رہا ، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ در اصل مسافر نہ تھا، تو اب ان نمازوں کو قضاء کرنا ضروری ہے اور طریقہ قضاء کا معروف ہے، مثلاً جتنے دنوں کی نماز قصر پڑھی ان کو شمار کرکے وہ سب نمامیں قضاء کرے، مگر فجر، مغرب اور وتر کی قضاء نہ کرے، اسی طرح سنتوں کی بھی قضاء نہ کرے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۳۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)