انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وادیٔ القریٰ خیبر کے معاملات سے فراغت کے بعد حضور اکرم ﷺ وادیٔ القریٰ میں آئے، یہاں یہود کی کئی بستیاں تھیں ، قدیم زمانہ میں عاد اور ثمود یہیں آباد تھے جن کے آثار اب بھی موجود ہیں، اس کے باشندوں کو اسلام کی دعوت دی گئی ، انہوں نے انکار کیا اور یہاں کے یہود جنگ کے لئے آمادہ ہوئے، دن بھر لڑائی ہوتی رہی، ان کے سورما ایک کے بعد ایک مبارزت طلب کرتے ، حضرت زبیرؓ بن عوام نے دو سورماؤ ں کو اور ایک کو حضرت علیؓ نے قتل کیا ، اس طرح یکے بعد دیگرے دس یہودی قتل ہوئے اور دوسرے دن فتح نصیب ہوئی ، اس وقت حضرت عبادؓ بن بشیر، سعد ؓ بن عبادہ ، حضرت خباب ؓ بن منذر، سہیلؓ بن حنیف کو بھی رایت ( علم) عطا کیا گیا، مال پر مسلمانوں نے قبضہ کر لیا؛ لیکن اراضی کاشت کے لئے ان ہی کے پاس رہنے دی گئی اور ان سے اہل خیبر کی طرح معاملہ کیا گیا،یہاں مسلمانوں نے چار دن قیام کیا،حضرت عمرو ؓبن سعید بن العاص کو وادیٔ قریٰ کا والی مقرر کیا گیا۔