انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت محمد بن ابراہیم بزاز بغدادیؒ (۱)جب اللہ تعالیٰ تمہارے لئے کسی خیر کا دروازہ کھولے تو تو اس کو لازم پکڑلو ، مگر اس کو بنظرِ عجب نہ دیکھنا ، اور نہ اس پر ناز کرنا ، بلکہ جس نے تم کو اس خیر و نیکی کی توفیق بخشی ہے اس کے شکر میں مشغول ہوجانا ، لہٰذا اگر تم اس خیر کو بنظرِعجب و فخر دیکھوگے تو اپنے مقام سے ساقط ہوجاؤگے اور اگر شکر کروگے تو اس کی وجہ سے اس نعمت میں زیادتی ہوجائے گی چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے "لئن شکرتم لازیدنّکم"۔