انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
غیرمسلم کی اسلامی طریقہ پرتجہیزوتکفین اور مسلمانوں کے قبرستان میں تدفین؟ غیرمسلم لاوارث مردہ کوغسل دینے اور دفن کرنے کی گنجائش ہے؛ لیکن نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں؛ کیونکہ نماز جنازہ کا مقصد خدائے واحد سے اس کے لئے مغفرت کی دُعا کرنا ہے، توجوشخص خدا پریقین ہی نہیں رکھتا ہے اس کے لئے اللہ سے مغفرت کا طلب گار ہونا ایک بے معنی بات ہوگی، بہتر طریقہ یہی ہے کہ غیرمسلموں کوانہی کے قبرستان میں دفن کیا جائے، فقہاء نے لکھا ہے کہ اگرکوئی کتابیہ عورت مسلمان کے نکاح میں ہو اور حاملہ ہونے کی حالت میں انتقال ہوجائے تواسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جاسکتا ہے؛ لیکن ازراہِ احتیاط عام قبروں سے الگ اس کی قبر بنائی جائے؛ بہرحال اب جب کہ مسلمانوں کے قبرستان میں اس کی تدفین ہوچکی ہے توکرامت انسانی کا تقاضہ ہے کہ اس کی قبر وہیں رہنے دی جائے؛ البتہ کسی علامت کے ذریعہ اس کی قبر کی نشاندہی کردی جائے توبہتر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۹۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)