انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جنبی ، حائضہ، مجنون اور نابالغ سے آیتِ سجدہ سنے تو کیا حکم ہے؟ جنبی، حائضہ، مجنون اور نابالغ پر سجدۂ تلاوت واجب نہیں، خواہ یہ خود تلاوت کریں یا دوسرے سے سنیں، اور ان سے کسی دوسرے نے آیتِ سجدہ سنی تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ جنبی، حائضہ اور عقلمند لڑکے سے آیتِ سجدہ سننے والے پر سجدۂ تلاوت واجب ہے اور مجنون اور غیر عقلمند لڑکے سے آیتِ سجدہ سننے پر سجدۂ تلاوت واجب نہ ہوگا۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۶۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)