انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا رسول اللہ ﷺ پر تہجد فر ض تھی؟ آنحضرت ﷺپر تہجد کی نماز فرض تھی یا نہیں؟ اس میں دوقول ہیں اور اختلاف کا منشاء یہ ہے کہ ابتدائے اسلام میں جب پنج وقتہ نمازیں فرض نہیں ہوئی تھی اس وقت تہجد کی نماز سب پر فرض تھی، بعد میں اُمت کےحق میں فرضیت منسوخ ہوگئی، لیکن آنحضرت ﷺکے حق میں بھی فرضیت منسوخ ہوگئی یا نہیں؟ اس میں اختلاف ہوا، امام قرطبِیؒاور علامہ قاضی ثناء اللہ پانی پتینے اس کو ترجیح دی ہے کہ آنحضرت ﷺکے حق میں بھی فرضیت باقی نہیں رہی، اس کے باوجود آنحضرت ﷺتہجد کی پابندی فرماتے تھے، سفر و حضر میں بھی تہجد فوت نہیں ہوتی تھی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۷۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)