انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ہر ترویحہ ایک نماز ہے یا مکمل تراویح ایک نماز ہےاور کیا اس کے بعد دعاء مانگ سکتے ہیں؟ مجموعہ تراویح بمنزلہ ایک نماز ہے، نہ کہ ہر چار رکعت، اس لئے اس کے ختم پر دعاء مانگتے ہیں، ہر چار رکعت پر بھی اختیار ہے کہ ذکر، دعاء، درودشریف اور تلاوت جو چاہے کریں، اجتماعی دعاء کا اہتمام ثابت نہیں ہے، اس سے احتیاط کرنا چاہئے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۵۹،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)