انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بیوی کی اقامت صحیح ہے یا نہیں؟ عورت کا اذان دینا بھی مکروہ ہے اور تکبیر کہنا بھی مکروہ ہے؛ لیکن فقہاء نے دوعلتیں کراہت کی لکھی ہیں، ایک یہ کہ عورت کی آواز بھی عورت ہے؛ مگراس کی تضعیف کی گئی ہے، دوسری علت خوفِ فتنہ ہے اور وہ میاں بیوی دونوں باجماعت نماز پڑھنے میں نہیں پائی جاتی ہے، اس لئے میاں بیوی دونوں باجماعت نماز پڑھنے میں بیوی اقامت دے تو بلاکراہت صحیح ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۴۶۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)