انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں جلسۂ استراحت کا کیا حکم ہے؟ رسول اللہ ﷺ سے سجدہ سے اُٹھنے کی دونوں کیفیتیں ثابت ہیں، بیٹھ کر پھر کھڑا ہونا، بغیر بیٹھے ہوئے کھڑا ہونا، اس لئے دونوں صورتیں جائز ہیں، اس بیٹھک کو جلسہ استراحت کہا جاتا ہے، بعض فقہاء کے نزدیک جلسۂ استراحت مسنون اور بہتر ہے اور حنفیہ کے نزدیک اصل مسنون طریقہ یہ ہے کہ بغیر بیٹھے ہوئے کھڑا ہو، بیٹھ کر اُٹھنے والی روایت کے بارے میں احناف کا خیال ہے کہ غالباً حضور اکرم ﷺبوڑھاپے اور جسم کے بھاری ہونے کے بعد اس طرح اُٹھا کرتے تھے؛ گویا یہ عذر کی بناء پر تھا، حنفیہ کی یہ بات قرین قیاس معلوم ہوتی ہے، بہتر ہے کہ جلسۂ استراحت نہیں کرنا ہے؛ لیکن کرلے تو جائز ہے، کراہت بھی نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۸۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)