انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اقوام عالم کاتحاد خود قرآن مجید کا رویہ بھی یہی ہے کہ اللہ کی توحید اور اس کی صفات کے بیان سے تو وہ بھراہواہے لیکن اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کا وجود منوانے پر اس میں اتنا زیادہ زور نہیں دیا گیا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ ساری انسانی دنیا کا گویا یہ ایک مسلمہ مسئلہ رہا ہے اور انسانوں کی فطرت اگر بالکل مسخ نہ ہوجائے تو اس کائنات کے پیدا کرنے والے کی ہستی کا مسئلہ ان کے لیے ایساہی فطری اور بدیہی ہے جیساکہ اپنے وجود اور اپنی ہستی کا مسئلہ ہے۔ (دین وشریعت:۳۰، مصنف:مولانا محمدمنظور نعمانی رحمہ اللہ)