انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قربانی وغیرہ میں جانور ذبح کرنےکی دعا اخنش ابن المعتمر نے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عیدگاہ میں نماز پڑھی پھر دو مینڈھوں کو قبلہ رخ کیا اور یہ پڑھ کر ذبح فرمایا: إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُشْرِكِينَ بِسْمِ اللہِ وَاللہُ اَکْبَرُ ترجمہ:اپنا رخ اس کی طرف کیا ٹھیک ٹھیک جس نے آسمان وزمین کو پیدا کیا اورمیں مشرکین میں سے نہیں ہوں، اللہ کے نام سے ،اللہ بڑا ہے۔ پھر ذبح کے بعد یہ کہا: اَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَلَکَ اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ (الدعاء:۲/۱۲۴۶) عمران بن الحصین سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت فاطمہؓ سے فرمایا کھڑی ہو،اپنے جانور کو ذبح کرو، اس کا پہلا قطرہ جو گرے گا اس سے جو گناہ تم نے کیا ہوگا معاف ہوگااوریہ پڑھو، (ذبح سے پہلے) اِنَّ صَلٰوتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ،لَا شَرِیْکَ لَہُ وَبِذَالِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ (الدعاء:۲/۱۲۴۵) ترجمہ: میری نماز، میری قربانی،میری زندگی اورموت اللہ رب العالمین کے لئے ہے، اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کا ہمیں حکم دیا گیا ہے اورمیں شروع سے ہی مسلمان ہوں۔ فائدہ:ذبح کرتے وقت دونوں دعاؤں" انی وجہت " اور" ان صلوتی" ملا کر پڑھے پھر ذبح کرے اور" بسم اللہ اللہ اکبر " پڑھے، پھر ذبح کے بعد" اللھم تقبل منا" پڑھے، یا جن لوگوں کی طرف سے ہواس کا نام لے۔