انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قنوت وتر حضرت عمر فاروق ؓ سے مروی ہے کہ وہ یہ قنوت پڑھتے تھے: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ کُلَّہُ وَنَشْکُرُکَ وَلَانَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُوَ نَرْجُوْ رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقْ۔یہ قنوت وتر مصنف ابن ابی شیبہ میں حضرت عمر فاروق ،وعبداللہ بن مسعود،حضرت عثمان و حضرت علی ؓ سے منقول ہے۔ (طحاوی:۱۰/۳۸۸) ترجمہ:اے اللہ ہم آپ سے مدد اورآپ سے مغفرت چاہتے ہیں اورخیر پر تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا شکر کرتے ہیں،تیری ناشکری نہیں کرتے، تیرے نافرمان کو چھوڑتے ہیں اورعلیحدگی اختیار کرتے ہیں،اے اللہ تیری ہی عبادت کرتے ہیں،تیرے ہی لئے نماز پڑہتے ہیں اورسجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف دوڑتے ہیں اور مستعد رہتے ہیں،تیری رحمت سے امید اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں،یقیناً تیرا عذاب کفار کو ہوگا۔