انوار اسلام |
س کتاب ک |
نفل ،صلوٰۃ الحاجۃ، شکرانہ،توبہ، تحیۃ الوضوء، تحیۃ المسجد، استخارہ، استسقاء، کسوف و خوف کے مسائل و احکام نفل نماز سے متعلق مسائل اور احکام دن میں نفل دو دو رکعت پڑھے یا چار رکعت؟ دن اور رات میں ہر طرح کا اختیار ہے کہ دو دو کی نیت باندھے یا چار چار کی، امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک چار چار افضل ہیں، صاحبین رحمہما اللہ کے نزدیک دو دو افضل ہے، بعض فقہاء نے اسی کو اختیار کیا ہے، دن میں چار سے زائد ایک سلام سے پڑھنا مکروہ ہے، رات میں ایک سلام سے آٹھ رکعات تک کی اجازت ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۱۸،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)