انوار اسلام |
س کتاب ک |
فجر کے بعد ٹہلنا افضل ہے یا اذکار ووظائف؟ ہواخوری کی ضرورت صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ہے تو اس سے بھی منع نہیں کیا جائےگا بلکہ اس کی رعایت بھی قابلِ اہتمام ہے، فجر کی نماز کے بعد اشراق تک ذکر و اذکار میں مشغول رہنے کے فضائل احادیث میں بکثرت وارد ہوئے ہیں، لہٰذا فجر کے بعد اشراق تک ذکر واذکار میں مشغول رہے، نماز اشراق پڑھنے کے بعد ہواخوری کرے، نیز عصر کا وقت بھی ہواخوری کے لئے مفید ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۶۶۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)