انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ترجمہ اربعین نووی افغانسان کے صوبہ اننگرہار (جلال آباد) کے مولانا عزیز الرحمن نے اربعین امام نووی کا ترجمہ فصیح پشتو میں کیا ہے۔ (نوٹ)افغانستان میں علمی کام زیادہ ترفارسی اور عربی میں ہے، پشتو بول چال میں زیادہ ہے؛ لیکن لکھنے میں اور سرکاری دستاویزات میں فارسی کا زیادہ استعمال ہےحکومتِ افغانستان نے حضرت شیخ الہندؒ کے ترجمہ قرآن اور شیخ الاسلام علامہ شبیراحمد عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر کوآرٹ پیپرپرفارسی میں تین ضخیم جلدوں میں شائع کیا ہے، بدخشاں کے علامہ کوثری جوافغانستان میں ترکی کے برسراقتدار آنے کے بعد شہید کئے گئے؛ انہوں نے صحیح بخاری کافارسی میں ترجمہ کیا ہے، جوبہت نفیس اور صحیح ہے، علامہ کوثری نے تفسیر بیضاوی کی بھی نہایت عمدہ شرح لکھی ہے؛ لیکن وہ فارسی یاپشتو میں نہیں عربی میں ہے، کابل کے اس دَور کے عظیم مؤلف صلاح الدین سلجوقی ہیں؛ انہوں نے فارسی اور پشتو دونوں زبانوں میں دین کی بہت خدمت کی ہے۔