انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شاہ محمدفیاضؒ (۱)کامل کی شناخت کلام سے ہے کرامت سے نہیں اس لئے کہ شعبدہ باز شعبدہ اور سحر اور استدراج سے مخلوق کو اپنا گرویدہ بناسکتے ہیں ۔ (۲)ہر شخص کو اس کی ذہنیت سے پرکھا جاتا ہے جس کے خیالات حصولِ دنیا کی طرف مائل ہوں تو وہ بندۂ دنیا ہے ، طلبِ آخرت ہے تو بندۂ آخرت ہے ، اور جو طالب ِ حق ہے وہ بندۂ خدا ہے ۔ (۳)جو شخص راہِ حق سے منحرف ہوکر پھر رجوع کرے تو یقین کرنا چاہئے کہ فریبِ نفس میں مبتلا تھا ، سالکِ راہِ حق نہ تھا ، کیونکہ ہر چیز کو زوال ہے مگر محبتِ الٰہی لازوال ہے ۔ (۴)انتہائے کمال کمالِ بندگی ہے ، جس کو یہ میسر نہ ہو وہ متوسط ہے ۔